صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو
صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کا چندہ مانگنے کاوسیع تجربہ ہے۔ بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے سعودی عرب کے3ارب ڈالرکے قرضے کی واپسی کی وجوہات سامنے لانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن پوری دنیا میں کشکول اٹھا کر چندے کے لیے گھوم رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بےشک وزیر اعظم کوچندے مانگنے کاوسیع تجربہ ہے مگر چندوں پرملک نہیں چلتے،سعودی ارب کا3ارب ڈالرکاقرضہ واپس کرنے کیلئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،پونے2لاکھ روپے قرضے کے بوجھ تلے دباہرپاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت اداکررہاہے،قرضہ لے کراگر کرپشن میں اڑایاجاتارہے گاتو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پستارہے گا۔