40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا گیا
ہدایات ویکسینیشن کے بعد متعدد افراد میں کلاٹ( خون کے لوتھڑے) بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔برطانوی محکمہ صحت
40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزراورموڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی۔فائل فوٹو
برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔
برطانوی محکمہ صحت کی ویکسینیشن کمیٹی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے 40 سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ہے۔
اس سے پہلے 40 سال سے کم عمر خواتین کو ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی تھیں، اب 40 سال سے کم عمر مردوں کوبھی ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی ہے۔
نئی ہدایات ویکسینیشن کے بعد متعدد افراد میں کلاٹ( خون کے لوتھڑے) بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں اور40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزراورموڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔