ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈر کی سخت ہدایت پہ ڈپٹی کمشنر سائوتھ کی ٹیم کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سول لائن ولید بیگ نے ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر اتحاد کمرشل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو بیوٹی سیلون کو سیل کردیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھرکا کہنا تھا کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا ۔