قابض صہیونی فورسز نے مسجد اقصیٰ کو آگ لگا دی جس کے بعد یہودیوں نے قبلہ اول کے قریب جشن منایا۔مسجد اقصیٰ کے احاطے میں درختوں پر پائوڈر چھڑک کرآگ لگا دی گئی۔
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں میں فضائی حملے کیے گئے،اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں 9 بچوں سمیت 25 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔
پیر کی صبح ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا، نمازیوں پر ربڑ کی کوٹنگ والی گولیاں برسائیں، شیلنگ کی، بم بھی پھینکے، مسجد کے قالین کو بھی آگ لگ گئی۔ حملوں میں 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فورسزکی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کے باعث مسجد اقصیٰ کے کی مغربی دیوارکی جانب احاطے میں آگ بھڑک اٹھی، بیت المقدس ورغزہ سمیت مختلف شہروں میں فضائی حملے کیے گئے ۔
9 Palestinians were killed including 3 children in #Gaza pic.twitter.com/Wftjl4yLon
— Alaa Daraghme (@AlaaDaraghme) May 10, 2021
مظلوم فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شلنگ اورربڑکی گولیوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے جس سے اب تک 700 سے زائد فسلطینی زخمی ہوچکے ہیں،جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔
مراسلتنا: اندلاع مواجهات في بلدات الداخل الفلسطيني المحتل بعد مسيرات نصرة للقدس وتضامنا مع #غزة pic.twitter.com/orKbYIdwo4
— صوت الأقصى – عاجل (@Alaqsavoice_Brk) May 10, 2021
فلسطینی میڈیا کے مطابق صدر محمود عباس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے جبکہ عید کی تقریبات منسوخ کر دیں ۔
دوسری طرف گرفتاری کے وقت فلسطینی لڑکی کی مسکراہٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی،اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والی مریم العفیفی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو وہ مسکراتی رہی۔