ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے باعث مزید 113افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 3 ہزار 84نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 883 کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 7.93 فیصدرہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار106 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار959 ہے اور 7 لاکھ 66ہزار492 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 125 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 753، خیبرپختونخوا 3 ہزار644، اسلام آباد 716، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 253 اور آزاد کشمیر میں 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Statistics 11 May 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 38,883
Positive Cases: 3084
Positivity % : 7.93%
Deaths : 113— NCOC (@OfficialNcoc) May 10, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار382، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 24 ہزار979، پنجاب 3 لاکھ 20 ہزار 851، سندھ 2 لاکھ 93 ہزار426، بلوچستان 23 ہزار534، آزاد کشمیر 17 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 401 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔