روس کے شہر کازان میں مسلح نوجوان نے بچوں کے اسکول میں گھس کر اندھاد ھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچرسمیت 12 بچے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔
مقامی میڈیا کا کہناہے کہ اطلاعات ہیں کہ اسکول میں ایک مسلح نوجوان نے گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر چھ بچوں اورایک اسکول ٹیچر کی موت کی تصدیق ہوئی تاہم اب اطلاعات ہیں کہ11 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔سوشل میڈیا پر خوفناک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں بچے اپنی جان بچانے کیلیے اسکول کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا رہے ہیں جبکہ موقع پر دھماکہ بھی سنا گیاہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی عمر 19 سال بتائی جارہی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاحال حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ روس میں اسکول پر حملے کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق حملے کے بعد 21 افراد کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے چھ افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔
Death toll in school shooting in Kazan' rises to 13. At least 12 hospitalized. Incident ongoing, one of shooter could hold 6-7 hostages at 4th floor of building https://t.co/Uqv296gdSa #Russia
— Liveuamap (@Liveuamap) May 11, 2021
15 سالہ بچے کا کہناتھا کہ ہمیں کہا گیا کہ کمرے میں خود کو بند کر لیں ،ہم نے خود کو کمرے میں بند کر لیا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور فائرنگ شرو ع ہو گئی
بتایا جارہاہے کہ اس دوران 21 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔کازان کے اسکول میں حملے کے بعد شہر کے تمام اسکول کو بند کردیا گیاہے ۔