مسلم لیگ( ن ) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور جمعیت علمائےاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے ۔ رابطے کی دوران تینوں رہنماوں کے درمیان حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اہم نکات پر مشاورت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے کیے گئے رابطے میں عیدکے بعدحکومت مخالف تحریک شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے اورپاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کواسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں دعوت دینے پر بھی غورکیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میںمولانافضل الرحمان عیدکے بعدپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) میں شامل تمام جماعتوں کے قا ئدین سے ملاقاتیں کریں گے۔معاملات طے پانے کی صورت میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کوپی ڈی ایم اجلاس میں دعوت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف حکومت مخالف تحریک میں مرکزی کرداراداکریں گے۔