بچوں کو نقد عیدی دینے پر پابندی عائد
پڑوسیوں کے مابین تحائف اور کھانے پینے کے تبادلے سے منع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فریدہ الحوسنی
ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران بیماریاں پھیلنے کا سب سے زیادہ خطرہ گندے علاقوں اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے افراد میں پایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مون سون کے دوران اپنے گھروں اور گھروں کے آس پاس کے علاقے کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے، کھانا کھانے سے قبل ہاتھ لازمی دھونے چاہئیں۔
متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے دوران کرونا وبا کے پیش نظر بچوں کو نقد عیدی دینے پر پابندی عائد کردی ۔
بچوں میں عید تقسیم کرنے سے پرہیز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بینکوں کے ذریعے بھی عیدی کے لین دین پرپابندی ہوگی تاہم آن لائن ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ضعیف اور بیماری میں مبتلا افراد کے ساتھ بیٹھتے وقت ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجتماعات سے پرہیز اور لوگوں کو عید اپنے گھروں میں گزارنے کی تاکید کی گئی ہے۔
پڑوسیوں کے مابین تحائف اور کھانے پینے کے تبادلے سے منع کیا گیا ہے۔ رشتہ داروں اوردوستوں کو ویڈیو کال کےذریعے عید کی مبارکباد پیش کرنے کا آپشن اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔