فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی طیاروں کی جانب سے صبح سویرے ایک مرتبہ پھر فلسطین پر حملے کیے گئے جن میں پولیس ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ، اسرائیلی بربریت سے اب تک13 بچوں سمیت 43 افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق غزہ کے عام شہریوں پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری جاری ہے، ریاستی بربریت میں 43 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال اور رمضان المبارک کا تقدس مجروح کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز نے 130 مقامات پر بمباری کی اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی بربریت کے خلاف ترک شہروں انقرہ اور استنبول میں احتجاجی مظاہرے ہوئے،جن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے گئے۔کشیدہ صورتحال پراقوام متحدہ کا اجلاس ہوا تاہم کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب لندن اور نیویارک میں بھی اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے کیے گئے،سیکڑوں افراد نے اسرائیلی ضارحیت کیخلاف نعرے بازی کی اور پرچم نذر آتش کیے۔