حماس نے ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی فوج کی گاڑی بھی تباہ کردی۔فائل فوٹو
حماس نے ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی فوج کی گاڑی بھی تباہ کردی۔فائل فوٹو

حماس کا جوابی وار۔ تل ابیب پر راکٹوں کی بارش۔ آئل ریفائنری تباہ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم’حماس‘نےمسجداقصیٰ کی بے حرمتی پر جوابی وار کرتے ہوئے  اسرائیلی علاقوں میں راکٹ داغے ہیں جن میں شدت آ گئی ہے جبکہ حماس کے راکٹ حملے میں عسقلان میں واقع اسرائیلی آئل ریفائنری اور تیل پائپ لائن تباہ ہو گئی ہے،حماس نے اسرائیل کو وارننگ دی تھی کہ شام چھے بجے تک اپنی فوج مسجد اقصیٰ سے نکال لےورنہ میزائل حملے کیلیے تیار رہے۔

حماس کی جانب سے جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کےشہر لد میں شدید کشیدگی جاری ہے اور یہودی شدت پسندوں نےکئی گاڑیوں کوآگ لگا دی ہے۔مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عین الوزہ میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی

غیر ملکی میڈیا کےمطابق  فلسطین کی مزاحمتی تحریک’حماس‘نےمنگل کی شب تل ابیب کی جانب 130 راکٹ پھینکے ہیں جو اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ میں ایک 13 منزلہ رہائشی عمارت کو تباہ کرنے کاجواب ہے۔ حماس نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس سے سو کلومیٹر دورغزہ کی پٹی سے اسرائیل پر میزائل داغے، حملے کے خوف سے اسرائیلی پارلیمنٹ کو خالی کروالیا گیا ہے۔حماس نے ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی فوج کی گاڑی بھی تباہ کر دی ہے۔

یاد رہے کہ حماس کی جانب سے پیر کی شب سے اب تک اسرائیلی علاقوں پر 400 سے زیادہ راکٹ پھینکے گئے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے غزہ میں 150 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری طرف مقبوضہ بیت المقدس میں  نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آگئی ہے  اورغزہ میں اسرائیلی فورسزکی وحشیانہ بمباری سے 9 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید اور سینکڑوں  زخمی ہوگئے ہیں۔