اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے، یہودی اورعرب شہرہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جبکہ اسرائیل کے شہر لُد میں یہودی شہری نے 25 سالہ عرب شہری کو قتل کردیا جس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور مشتعل افراد نے یہودیوں کی ایک عبادت کو نذر آتش کردیا۔
Riots in Israeli city of Qalansawepic.twitter.com/LBUmemzWAG
— Ragıp Soylu (@ragipsoylu) May 11, 2021
رپورٹس کے مطابق مظاہروں اور ہنگاموں کا یہ سلسلہ دوسرے شہروں تک بھی پھیل گیا جس میں کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی جس کے بعد لُد میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔