امریکہ نے سلامتی کونسل کا اجلاس موخر کروا دیا
اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔امریکی وزیر خارج
May 14, 2021 · بام دنیا
امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا۔فائل فوٹو
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس موخرہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس امریکا نے موخر کروایا، اجلاس اب اتوارکو ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔