اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری حملوں کے بعد عرب ملک لبنان سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی جانب سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے گئے ہیں۔تینوں میزائل لبنان کے جنوبی حصہ کی طرف سے چلائے گئے ہیں،تاہم اب تک ان حملوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
برطانوی اخبارکے مطابق لبنان کی جانب سے اسرائیل کی جانب داغے گئے تینوں راکٹ بحیرہ روم میں گرے ہیں۔ لبنان کے سرحدی علاقے کے میئر کا کہنا ہے کہ لبنانے سے ہونے والے راکٹ حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ لبنان سے یہ حملہ کس نے کیا ہے۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ انتہائی مضبوط تصور کی جاتی ہے جو اسرائیل کے بارے میں انتہائی سخت موقف رکھتی ہے۔ سنہ 2006 میں یہی حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بھی لڑ چکی ہے۔