سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’یاس‘ رکھا جائے گا۔فائل فوٹو
سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’یاس‘ رکھا جائے گا۔فائل فوٹو

سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست کیرالہ سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست کیرالہ سے ٹکرا گیا،طوفان کے باعث شدید بارشیں ہوئیں جس سے 4افراد ہلاک ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاؤکتے طوفان کے بھارتی ریاست کیرالہ سے ٹکرانے ک بعد لوگوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع کردی ،سمندری طوفان اب بھارتی ریاست گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان تاؤکتے سے سے بھارت کی 6 ریاستیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ، کرناٹکا ، تامل ناڈو، گجرات ، مہاراشٹرا اور گووا کی ریاستیں تاؤتے سے متاثر ہو سکتی ہیں ۔ ادھر سمندری طوفان 18سے 20مئی کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔طوفان کے باعث ٹھٹھہ ، بدین ، کراچی ، حیدرآباد اور سانگھڑ میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ماہی گیروں کو اگلے چند روز تک گہرے سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔