تازہ بمباری میں دو عمارتیں تباہ ہو گئیں۔فائل فوٹو
تازہ بمباری میں دو عمارتیں تباہ ہو گئیں۔فائل فوٹو

غزہ پر مزید 60 فضائی حملے۔ 26 فلسطینی شہید

اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، صہیونی طیاروں نے آج صبح غزہ کے علاقوں پر 60 فضائی حملے کیے جن میں مزید 26 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 181 ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہداکی تعداد 181ہو گئی ، شہدامیں 41بچے اور23خواتین بھی شامل ہیں، فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 13فلسطینی شہید ہو گئے ۔

Israel-Gaza conflict rages as US envoy visits - BBC News

نجی ٹی وی کے مطابق فلسطینی وزرارت صحت نے بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں کئی زخمی لائے جا رہے ہیں جبکہ ہزاروں فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، فلسطینی اقوام متحدہ کے aسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔تازہ بمباری میں دو عمارتیں تباہ ہو گئیں ، تباہ عمارتوں کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے ہیں۔

Al Jazeera strongly condemns Israel's destruction of Gaza offices | Freedom of the Press News | Al Jazeera

صہیونی فورسزکی جانب سے حماس چیف یحییٰ السنورکے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا ، اسرائیل نے اقوام تمحدہ کے فلسطینی کیمپ پر بھی بمباری کی ۔نمائندہ امریکی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ۔

دوسری جانب اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف امریکا ، برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کئے گئے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر دہشتگردی روکی جائے ، فلسطین کو آزاد کر کے غیر قانونی قبضہ ختم کرایا جائے ۔

If you forget Gaza...' - World - DAWN.COM

فرانس میں پابندی کے باوجود اسرائیل کے خلاف بڑے مظاہرے ہوئے ، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ جرمنی کے شہر برلن سمیت تین مقامات پر مظاہرے ہوئے ، مظاہرے فرینکفرٹ، لپزگ اور ہیمبرگ میں ہوئے ۔

Thousands in US protest against Israeli strikes on Gaza Strip | Daily Sabah

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا،مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے ،بون اور میونخ میں مظاہرین نے اسرائیلی جھنڈے بھی جلائے ۔