کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو
کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو

اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پرپھر شدید بمباری

غزہ کی پٹی پر آج صبح اسرائیلی طیاروں نے ایک بارپھر شدید بمباری کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 209 ہوگئی اور1200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ شہدا میں 58بچے اور34خواتین شامل ہیں ،اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ لڑاکا طیاروں نے غزہ میں دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نےکم از کم 70 حملے کیے، اسرائیلی میزائل انتہائی گنجان آباد ساحلی علاقے میں گرے۔دوسری جانب حماس نے بھی غزہ سے اسرائیلی آبادی پر جوابی راکٹ حملے کیے۔