نک جونس اپنے پروگرام دی وائس کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔فائل فوٹو
نک جونس اپنے پروگرام دی وائس کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہرشوٹنگ کے دوران زخمی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہراور امریکی گلوکار نک جونس شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ یہ حادثہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب وہ ایک پروگرام کی عکس بندی میں مصروف تھے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس طلب کی گئی اورنک جونس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نک جونس اپنے پروگرام دی وائس کی شوٹنگ میں مصروف تھے، وہ اس پروگرام میں بطور کوچ اور جج شرکت کریں گے۔

خیال رہے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی جانب سے تاحال اس حادثے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔