سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’یاس‘ رکھا جائے گا۔فائل فوٹو
سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’یاس‘ رکھا جائے گا۔فائل فوٹو

سمندری طوفان تاوَتےسے بھارت میں بڑے پیمانے پرتباہی کا خطرہ

بھارت میں سمندری طوفان تاوَتےسےبڑے پیمانے پرتباہی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ممبئی سے120کلومیٹردوری پر ہے۔ ساحلی شہر ممبئی میں تیز بارش کے بعد خطرے کی ریڈوارننگ جاری کردی گئی ہے، حد نگاہ کم ہونے پرممبئی ایئر پورٹ بند کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 120کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث بجلی کے پول اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،ممبئی میں ٹرین سروس بھی متاثر ہے چند گھنٹوں میں مزید  شدیدبارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں خبریں آ رہی ہیں کہ سمندری طوفان آج رات بھارتی ریاست گجرات تک پہنچ جائےگا۔ بھارت کی مغربی ساحلی پٹی کے نشیبی علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ افرادکا انخلا ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ سمندری طوفان کا خطرہ کراچی سے ٹل گیا ہے۔ لیکن حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

پاک بحریہ، فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی، کراچی فش ہاربرسمیت فشرفوک اور دیگرادارے متحرک ہیں۔ سمندر میں موجود 1561 کشتیاں محفوظ مقام پرپہنچ گئی ہیں۔

فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی حکام کا کہنا ہے کہ سمندرمیں رہ جانیوالی17کشتیوں کورات گئےکنارے تک پہنچا دیا گیا تھا۔