اسرائیل میں یہودی عبادت گاہ میں سِٹنگ اسٹینڈ (بیٹھنے کی جگہ) گرنے سے 2 افرادہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع یہودیوں کی عبادت گاہ میں پیش آیا۔
حادثے کے وقت عبادت گاہ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے،حادثے میں 10 سے 12 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمارت ابھی زیر تعمیر تھی تاہم اس کے باوجود یہاں مذہبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس پر حکام نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔
یہودی عبادت گاہ میں ہلاکتیں سِٹنگ اسٹینڈ (بیٹھنے کی جگہ) گرنے سے ہوئیں، 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos