غزہ میں میڈیا دفاترپر اسرائیلی حملے کے خلاف صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے رجوع کرلیا۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت تعین کرے کہ میڈیادفاترپر اسرائیلی حملے جنگی جرم ہے یا نہیں؟
تنظیم کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھاکہ جان بوجھ کر ذرائع ابلاغ کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، میڈیا کو نشانہ بنانے سے کوریج میں مشکلات آرہی ہیں۔
خیال رہے کہ 15 مئی کو اسرائیل نے حملہ کر کے عمارت تباہ کی تھی جس میں الجزیرہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت عالمی میڈيا کے دفاتر اور رہائشی فلیٹس تھے۔