اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئترس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری سیز فائر کے لیے کام کر رہا ہے ، غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کیلیے کوشش کر رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان انتونیو گوئترس نے کہا کہ بگڑتی صورتحال میں غزہ میں بڑے پیمانے پر شہریوں کا جانی نقصان ہوا ، غزہ میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں نے نقل مکانی کی ، 38ہزار سے زائدفلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے 48 اسکولوں میں پناہ لی ،غزہ میں گھر تباہ ہونے سے 2500سے زائد فلسطینی بے گھر ہو گئے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 41 تعلیمی ادارے تباہ ہوئے ۔
ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں بجلی کی فراہمی 24گھنٹوں سے کم ہو کر اوسطاً چھ سے آٹھ گھنٹے رہ گئی ہے ،غزہ میں صحت سمیت دیگر بنیادی خدمات کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ،قیام امن کیلیے اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ انتھک کام کر رہا ہے ۔