مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

کرونا وائرس مزید 104 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، وائرس مزید 104 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  مہلک وائرس سے اب تک پاکستان میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 86 ہزار 184 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونےو الوں کی تعداد 19 ہزار 856  ہو چکی ہے ۔ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 66 ہزار 337 مریض زیر علاج ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 29 ہزار 913 افراد کورونا کا شکار ہوئے ،دو لاکھ 90 ہزار 861 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، نو ہزار  563 افراد جان کی بازی ہارے جبکہ 29 ہزار 489 افراد زیر علاج ہیں ۔

کورونا سے متاثرہ دو سرا بڑا صوبہ سندھ ہے ، جہاں تین لاکھ ایک ہزار 247 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ، دو لاکھ  77 ہزار 669 افراد علاج معالجہ کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ چار ہزار 835 افراد جاں بحق ہو گئے ، سندھ میں اس وقت کورونا کے 18 ہزار 743 ایکٹو کیسز ہیں ۔