یہ ٹیکنالوجی 2023 کے انتخابات کیلیے ہے۔فائل فوٹو
یہ ٹیکنالوجی 2023 کے انتخابات کیلیے ہے۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرا دی

وفاقی حکومت کی جانب سے انتخابی دھاندلی کو روکنے کیلیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) متعارف کرا دی گئی ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ڈاکٹر بابراعوان نے مشین کی کارکردگی اور انتخابی نظام فول پروف بنانے سے متعلق آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن پرالیکٹرانک ووٹنگ مشین موجود ہوگی، مشین انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ،جو لوگ بھی موبائل استعمال کرتے ہیں وہ مشین کو چلا سکتے ہیں ،دنیا کے 20 ممالک میں ای وی ایم استعمال ہو رہی ہے ۔یہ ٹیکنالوجی 2023 کے انتخابات کیلیے ہے ،2027 کے انتخابات کیلئے اس سے بھی جدید ٹیکنالوجی لائیں گےمگر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی پرچی سے باہر آنے کو تیار نہیں ، دونوں جماعتیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ تو لیں ۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی نظام کو کینسر لاحق ہے ،علاج قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں ، ہمارے ہاں الیکشن کے بعد احتجاج ہوتا ہے ، ہارنے والا الیکشن کا نتیجہ ماننے کو تیار نہیں ہوتا،  بلاول ، شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو یہاں آنے کی دعوت دیتے ہیں، اپوزیشن رہنما آکر دیکھیں کہ الیکٹرانک مشین کام کیسے کرتی ہے ، ٹیکنالوجی کے ذریعے دھاندلی کو شکست دی جا سکتی ہے۔