450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے۔فائل فوٹو
450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے۔فائل فوٹو

بھارت۔پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے پرامام مسجد سمیت چار افراد گرفتار

بھارت میں ایک وائرل ویڈیو کو بنیاد بناتے ہوئے  پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کے الزام میں 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جن میں سے امام مسجد سمیت 4 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر 15 مئی کو فلمائی گئی ایک ویڈیو میں درجن سے زائد افراد کو جلال آباد کراسنگ پر پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو بھارتی شہر قنوج کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امام مسجد محمد افضل سمیت مقامی رہائشیوں سلمان، شاہد، اور معراج کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر افراد کی شناخت نہ ہونے کے سبب گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ ان افراد کی شناخت کے لیے گرفتار شدگان سے مدد لی جائے گی۔

بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور جنونی ہندوؤں نے اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے۔ قبل ازیں سیتاپور میں بھی ایک گاؤں کے نئے پردھان کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے جھوٹے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔