مسجدالاقصیٰ میں فلسطینی جنگ بندی کاجشن منارہےتھے۔فائل فوٹو
مسجدالاقصیٰ میں فلسطینی جنگ بندی کاجشن منارہےتھے۔فائل فوٹو

اسرائیلی فورسز کی مسجداقصیٰ میں نمازیوں پرپھر شیلنگ۔متعدد زخمی

نماز جمعہ کے بعد مسجدالاقصیٰ میں جنگ بندی کاجشن منانے والے نمازیوں پراسرائیلی فورسزنے پھر شیلنگ کر دی۔ اسرائیلی فورسزکی شیلنگ سےمتعددفلسطینی زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسزنےخواتین اوربچوں پرربڑکی گولیاں اورشیل فائرکیے جس سےمتعدد فلسطینی زخمی ہو گئے، اسرائیلی فورسزکی کارروائی کےباعث بھگدڑمچ گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق مسجدالاقصیٰ میں فلسطینی جنگ بندی کاجشن منارہےتھے کہ صیہونی فورسز کو ایک آنکھ نہ بھایا اورعبادت میں مصروف نہتے مسلمانوں پر چڑھائی کردی اورمسجد الاقصیٰ کا احاطہ فلسطینیوں سے خالی کروالیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز مغربی کنارے کے علاقے میں جنگ بندی کا جشن منانے والی ریلیوں پر شیلنگ اور فائرنگ کی، خواتین،بچوں اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔