چیئرمین پاکستان سرزمین پارٹی(پی ایس پی ) مصطفی کمال کی جانب سے لگائے جانے والے الزمات پرمتحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے سربراہ پی ایس پی کو لیگل نوٹس بھجوادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابقسربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو لیگل نوٹس ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔
لیگل نوٹس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دو مئی کو انٹرویو میں مصطفی کمال نے ایم کیوایم رہنما عامر خان پر جو الزمات لگائے ہیں وہ بے بنیاداور جھوٹے ہیں۔الزمات کا مقصد عامر خان کی سیاسی ساکھ اور ایم کیو ایم کی مقبولیت متاثر کرنا ہے۔
لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مصطفی کمال ایم کیوایم رہنما پرلگائے الزامات کا سات دن میں جواب دیں اور عامر خان سے معافی مانگیں۔