ایران کے صوبے اصفہان میں کیمیکل اور دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکے کےنتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا اصفہان شہر سے 45 کلو میٹردورکیمیکل پلانٹ میں ہوا، دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
صوبائی میڈیکل ایمرجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کیلیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔