بھارت میں ماسک نہ پہننے پر پولیس نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خاتون فیس ماسکے کے بغیر ہی گھر کا ضروری سامان خریدنے باہر نکلی تھی تاہم پولیس اہلکاروں نے خاتون کو فیس ماسک نہ پہننے پر آڑے ہاتھوں لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی عورت کو خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگرنے کئی لوگوں کے سامنے سڑک پر لاتوں، گھونسو سے مارا اور بالوں سے گھسیٹا۔
اس دوران خاتون کی بیٹی اپنی ماں کو پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی تاہم پولیس اہلکار اس سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔
بھارتی پولیس کے خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر بھارتی شہریوں نے پولیس پر اپنا غصہ نکالا۔ فیس ماسک نہ پہننےکی غلطی پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں نے خود بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔