وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو
وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو

کامیاب نوجوان پروگرام میں 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں.وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کیلیے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام میں 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں ، ہم ایک لاکھ 70 ہزار اسکلز ایجوکیشن کیلیے اسکالر شپ رکھی ہے ۔

وزیر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 50 ہزار ایسی اسکالر شپ رکھی ہیں جو صرف جدید ترین ٹیکنالو جی کیلیے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت کا شعبہ بھی شامل ہے ، ہمارے نوجوان چھ چھ ماہ کے کورسز کے بعد وہ نوکریاں ملیں گی جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کیلیے 100 ارب روپے رکھے ہیں،اگر آپ کے پاس کوئی آئیڈیا ہے اور اس کو شروع کرنے کیلیے پیسے نہیں تو ہم آپ کو قرض دیں گے، قرض کے حصول کیلیے آپ کو میرٹ پر پورا اترنا ہوگا ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہر سال 100 ارب روپے کے بجٹ کو بڑھائیں ، کوش ہے کہ نوجوان خود روزگار لیں اور اپنے ملک کو اوپر اٹھائیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں سرکاری نوکریاں نہیں ہوتیں ، لوگ پرائیویٹ سیکٹر سے چلتے ہیں ، ہمارے خزانے پر پینشنز کا بہت بوجھ ہے ۔