احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید

میگا کرپشن کیس میں احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ۔

احتساب عدالت کوئٹہ نے میگا کرپشن کسی کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مشتاق رئیسانی کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا جبکہ مقدمے میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 26 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ۔ عدالت نے کہا کہ میر خالد لانگو کی سزا ان کے ٹرائل کے دوران گرفتاری سے شروع ہو چکی ہے ۔

واضح رہے کہ نیب نے مشتاق رئیسانی کو کرپشن کے الزام میں 6 مئی 2016 کو سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ان کے دفتر سے گرفتارکیا گیا تھا،مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپے کے دوران 73 کروڑ روپے کے نوٹ، 4 کروڑ روپے کا سونا، پرائز بانڈ، سیونگ سرٹیفکیٹس، ڈالر اور پاؤنڈز کی گڈیاں اور مختلف جائیدادوں کے کاغذات ملے تھے۔