آسٹریلیا نے کابل میں اپنا سفارت خانہ رواں ہفتے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ 28 مئی کو افغانستان میں آسٹریلیا کا سفارت خانہ اپنا کام کاج بند کر دے گا۔
آسٹریلوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب حالات اجازت دیں گے تو یہ سفارت خانہ دوبارہ کام شروع کر دے گا۔نیٹو اتحادی کی حیثیت سے اس وقت آسٹریلیا کے صرف 80 فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔