طوفان بالاسور کے ساحل تک تباہی مچا سکتا ہے،فائل فوٹو
طوفان بالاسور کے ساحل تک تباہی مچا سکتا ہے،فائل فوٹو

سمندری طوفان ’’یاس‘‘ شدید ترین طوفان میں تبدیل

یاس طوفان اب شدید ترین طوفان میں تبدیل ہو چکا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ طوفان سے بنگال اوراڑیسہ کی ریاست متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ( این ڈی آر ایف ) کی 100 ٹیمیں ہر وقت تیار ہیں ، طوفان آنےو الے کل بھارتی کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی ہے ۔

ماہرین کے مطابق طوفان بالاسور کے ساحل تک تباہی مچا سکتا ہے، اس دوران ہواؤں کی رفتار 150 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ تک چلنے کی امید ہے ، ہوائیں 180 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی چل سکتی ہیں ۔

خلیج بنگال کے اس طوفان یاس کا نام عمان کی جانب سے رکھا گیا ہے جو فارسی کا لفظ ہے اور اس کے معنی جیسمین کے ہیں ۔