ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

ملک میں کرونا سے مزید 65افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 65افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ2ہزا724کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنسنٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.61 فیصد رہی۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار465تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ8ہزار576 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار268ہے اور 8 لاکھ 27ہزار843 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار875افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 942، خیبرپختونخوا 3 ہزار 990، اسلام ا?باد 748، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 271 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار662،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 30 ہزار644، پنجاب 3 لاکھ 36 ہزار 315، سندھ 3 لاکھ 11ہزار766، بلوچستان 24 ہزار733، آزاد کشمیر 18 ہزار940 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔