لاہور میں خاتون سے 7 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خاتون سے زیادتی کامقدمہ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے حکم پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں شادی شدہ خاتون کی جانب سے الزم عائد کیا گیا ہے کہ2 موٹرسائیکلوں پر سوار4 افراد نے انہیں گلشن راوی کے علاقے سے اغوا کیا اور شاہ پور کانجراں چوہنگ کے علاقے میں لے گئے جہاں 7 افراد نے ان سے زیادتی کی اور پھر سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
خاتون کے مطابق راہگیروں نے انہیں اسپتال پہنچایا، مقدمے میں ساتوں افراد کے نام اوران کے موبائل نمبرز بھی درج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں پر تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔