سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا
سعودی عرب کی جانب سے پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔اسرائیلی حکام
اسرائیل کی پرواز 661 کو سعودی عرب کے اوپر سے گزرکر دبئی جانا تھا۔فائل فوٹو
سعودی عرب نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔
اسرائیل کی پرواز 661 کو سعودی عرب کے اوپر سے گزرکر دبئی جانا تھا تاہم سعودی حکام نے پرواز کو فضائی راستہ استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب کی جانب سے پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔