پاکستان مسلم لیگ ن ضلع وسطی کراچی کی جانب سے 23واں یوم تکبیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
23ویں یوم تکبیر کا کیک ضلعی صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے ضلعی اور دیگر ذیلی باڈیز کے عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ کاٹا۔
ظاہر شاہ نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیے، اس موقع پر شبیر خان، امجدچوہدری ایڈوکیٹ، ایوب جوہری، عارف کامران، دانش چیمہ، صلاح الدین، سمیع اطرافے، سلیم مزاری، جہانزیب فاروق، شاہد، وقار حسین گورچانی، عارف بھٹی، تسلیم شاہ، عبدالوسیم، زمرد چوہان، نور حسن بروہی، رانا شفیع، محمد طارق، محمد احمد ودیگر نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں پاکستان میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ جس پر ہم نواز شریف اور ایٹمی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔