لاہور ہائیکورٹ نے سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے کہا کہ نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن و امان کے لیے ہے ، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی وجہ سے پورا ہفتہ امن و امان کی صورتحال خراب رہی، اطلاع تھی کہ سعد رضوی کی رہائی کے بعد احتجاج دوبارہ شروع ہو جاتا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ حکومت جب نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے ۔