مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید
بھارتی فوج نے نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس
مودی سرکارکے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔فائل فوٹو
سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض افواج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا جب کہ علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے۔