ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 56 اموات اور دو ہزار697 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 ہے اور آٹھ لاکھ 39 ہزار 322 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں نو ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 14، خیبرپختونخواچار ہزار 60، اسلام آباد 757، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 276 اور آزاد کشمیر میں 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔