مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کےحوالےسےمیاں نواز شریف کاوہی موقف ہےجو مولانا فضل الرحمان نےبیان کردیا ہے،اگرمزاحمت ہو گی تو ہی مفاہمت ہوگی، کوئی آپ کا حق ٹرے میں رکھ کر آپ کو نہیں دیگا ،آپ کو لڑکر اپنا حق لینا ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) مکمل طورپہ خودمختار ہے، پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کاحصہ نہیں اور میراہدف بھی نہیں، پاورکمزوری سےبات نہیں کرتی، جہاں آپ نےکمزوری دکھائی وہاں آپکادشمن آپ پہ حملہ کرےگا،اگرمزاحمت ہو گی تو ہی مفاہمت ہوگی، ٹرےمیں رکھ کرکبھی آپ کوکوئی چیزنہیں ملتی، آپ کواپناحق لڑکےلیناپڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے دل کو بہت تکلیف پہنچتی ہے جب سچ لکھنے سچ بولنے کی سزا صحافیوں کو دی جاتی ہے ،آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور میں دل کی گہرائیوں سے آپ کے ساتھ ہوں کہ آپ نے اس جبر کے نظام میں حق کی آواز اٹھائی اور سچ بولا۔