آپ کے کہے گئے الفاظ میرے اور فیملی کیلئے کافی سخت تھے۔فائل فوٹو
آپ کے کہے گئے الفاظ میرے اور فیملی کیلئے کافی سخت تھے۔فائل فوٹو

ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا نے اعتراف کرلیا

پاکستان کی معروف ترین ٹک ٹاک اسٹار اور ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے آخرکارعمر بٹ کے ساتھ ’ بات پکی‘ ہونے کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ ابھی منگنی کی رسم نہیں ہوئی  جب ہو گی تو سب کو بتائوں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کسی کی کال آئی اور اُنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا کہ جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟ تو میں نے کہا نہیں، پھر اُنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی، ساتھ ہی اُنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمداللّہ! عمر بٹ اور میری بات پکی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی۔

جنت مرزا نے کہا کہ جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔گذشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو انسٹا گرام پر جنت مرزا نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک سٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہماری منگنی نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ’جب میری منگنی ہوگی تو مداحوں کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، انسٹاگرام پر بھی جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔