معروف بالی وڈاداکارارجن کپورنے اپنے بچپن کا ایک یادگار واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئرکیا۔
بالی وڈ اداکارارجن کپورنے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس وقت کا تذکرہ کیا جب ان کو کزن سونم کپورکی وجہ سے مار پڑی جس کے بعد انہیں اسکول سے نکال دیا گیا۔
ارجن نے بتایا کہ میں اور سونم ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے،اس وقت میں صحت مند تھا، ہم دونوں کو باسکٹ بال کھیلنا بے حد پسند تھا اورایک مرتبہ سونم اسکول میں باسکٹ بال کھیل رہی تھی تو کچھ سینئرز آئے اورانہوں نے اس سے بال چھین لی جس کے بعد سونم میرے پاس روتی ہوئی آئی اوراس بارے میں بتایا۔
ارجن نے بتایا کہ ‘مجھے لڑائی جھگڑا بالکل پسند نہیں تھا لیکن اس وقت مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے جاکر اس لڑکے کو کھری کھری سنانا شروع کردیں، وہ مجھے گھورتا رہا اور پھر اس نے زوردار مکا میرے منہ پرمارا’۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک باکسر تھا جس کا علم مجھے بعد میں ہوا میں نے سوچا سونم کی وجہ سے غلط لڑکے سے پنگا لے لیا تاہم اس وقت مجھے اسکول سے نکال دیا گیا اور میں گھراپنی سوجی ہوئی آنکھ کے ساتھ واپس آیا۔
واضح رہے کہ ارجن کپور بھارتی فلم پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے جبکہ انیل کپور کے بھتیجے ہیں۔