قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف پر کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے اختیار کیا جانے والا رویہ قابل مذمت ہے اورصحافیوں کے لیے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
راشد لطیف کو کسی بھی صحافی سے ذاتی عناد ہے تواتنی ہمت پیدا کریں کہ اس کا نام لیں اوراس کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ پوری صحافی برادری کے لیے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔