نفتالی بیننٹ موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی زیادہ شدت پسند ہے
نفتالی بیننٹ موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی زیادہ شدت پسند ہے

متعدد عربوں کا قاتل اسرائیل کا نیا متوقع وزیر اعظم

اسرائیل کے نئے متوقع وزیراعظم نفتالی بیننٹ موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی زیادہ شدت پسند خیالات کے مالک ہیں۔
اسرائیل کے متوقع وزیراعظم نفتالی بیننٹ اسرائیلی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت یامینہ کے سربراہ ہیں۔ یامینہ کی اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں ارکان کی تعداد 7 ہے جبکہ ایوان میں ارکان کی مجموعی تعداد 120 ہے۔
نفتالی ماضی میں اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں، ان کے پاس دفاع سمیت دیگر قلمدان بھی رہے۔
اس کے علاوہ نفتالی سابق کمانڈو بھی رہے ہیں اور اب کروڑ پتی بزنس مین ہیں۔
نفتالی عربوں کیلئے اپنے شدت پسندانہ خیالات کیلئے پہچانے جاتے ہیں اور بارہا اس کا کھل کر اظہار کرچکے ہیں۔
اسرائیلی متوقع وزیراعظم فلسطین کے دو ریاستی حل کے شدید مخالف بھی ہیں اور وہ اور ان کی جماعت بھی تمام فلسطینیوں کو دشمن تصور کرتی ہے۔
سابق اسرائیلی کمانڈو رہنے والے نفتالی کا ایک بیان ریکارڈ پر بھی ہے جس میں انہوں نے کہا تھاکہ میں نے اپنی زندگی میں کئی عربوں کو قتل کیا ہے جس کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل کے متوقع وزیراعظم نے گزشتہ دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال کی عمارت کو غزہ میں ایک بڑا میڈیکل کمپلیکس دکھا کر منفی پروپیگنڈا کیا تھا۔