قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں کمیٹی کی رکن مہرین بھٹو نے چیئرمین پی سی بی کی تنخواہ کی تفصیل مانگ لی۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا تنخواہ کی تفصیل اِن کیمرا پوچھی جائے۔ مہرین بھٹو نے کہا تنخواہ کب سے ملکی سلامتی کا ایشو ہوگیا جو اسے اِن کیمرا ڈسکس کیا جائے؟۔
کمیٹی کے ایک اور رکن گل ظفر خان نے احسان مانی سے کہا آپ نے ایسا کیا کیا جو چھپا کر بتانا چاہ رہے ہیں؟۔
ممبر کمیٹی روبینہ جمیل نے کہا پی سی بی کا بجٹ بتایا جائے، بتایا جائے کہ کتنا پیسا کدھر جاتا ہے؟۔
احسان مانی بولے وہ کوئی تنخواہ نہیں لیتے، باقی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
ممبر کمیٹی اقبال خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کی قابلیت کا سوال کیا تو چیئرمین پی سی بی نے کہا وسیم خان جتنے قابل ہیں اتنا پورے پاکستان میں کوئی نہیں ہے۔