کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی کراچی کی جانب سے شہید طارق خان ہاؤس میں مینگو پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کا اہتمام ضلع وسطی کے صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے اپنے ضلعی عہدیداران اور پی ایس کے عہدیداران کے ساتھ ملکر کیا گیا اور اس تقریب کی میزبانی کے فرائض محمد ایوب جوہری نے سرانجام دیئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ اور پارٹی منشور پر ہم مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور قائد کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں کوشاں ہیں۔
اسلم خٹک نے کہا کہ کچھ لوگوں کا شکوہ رہا کہ ہمیں اور لوگوں کو دعوت نہیں ملی تو ہم نے انکے لئے آموں کی پیٹیاں پارسل کردی ہیں۔ سندھ کا تقریباً ہر آم اللہ کے فضل سے بہت اچھا ہے جو ایکسپورٹ کوالٹی کا ہے۔ میزبان ایوب جوہری نے تمام معزز مہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر شاہدہ انوار، امجد چوہدری ایڈوکیٹ، عارف کامران، دانش چیمہ، کرامت چوہان، آصف ایم عنایت، صلاح الدین خان، ظاہر شاہ، نعمان ہاشمی، جہانزیب فاروق، سلیم مزاری، محمد شاہد رانا شفیع، جاوید اسماعیل، انتظار عباسی ایڈوکیٹ، سلطان، تسلیم شاہ، اظہر عباسی، انتظار احمد، نور حسن بروہی، تنویر بھٹی ودیگر موجود تھے۔