عراق کے فوجی اڈے عین الاسد پر دو ڈرون طیاروں نے حملے کی کوشش کی تاہم فضائی دفاعی نظام نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بارودی ڈرونز کو تباہ کردیا جب کہ ایک راکٹ فوجی اڈے میں گرا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے مغربی صوبے انبار میں عین الاسد فوجی اڈے کے فضائی دفاعی نظام نے دو بارودی ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔ ایک راکٹ بھی نامعلوم مقام سے فوجی اڈے کے اندر آکر گرا۔ یہ فوجی اڈہ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہے اوراس وقت بھی یہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔
عراق میں اتحاد کے فوجی آپریشن کے ترجمان کرنل وائن میروٹو نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مذکورہ راکٹ بغداد سینٹر فار ڈپلومیٹک سپورٹ کے نزدیک گرا تاہم کسی قسم کے نقصان کے اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب ہونے والے اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔