چین کے ایک بازار میں چاقو بردار نوجوان نے راہگیروں پر پے در پہ وار کرکے 6 کو ہلاک اور14 زخمی کو کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے انہوئی کے شہرانقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے۔ چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آورکو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کیے۔
چین میں عمومی طورپراسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں اس لیے عام شہریوں کی اسلحے کی خریداری ممکن نہیں۔ اسلحہ نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد چاقو یا چھری کا استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں چین کے ایک نرسری اسکول میں چاقو بردار نوجوان نے حملہ کرکے دو بچوں کو قتل اور16 کو شدید زخمی کر دیا تھا۔