وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ٹرین حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے مابین ہونے والے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹرین حادثے میں قیمتی جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ گھوٹکی میں آج صبح خوفناک حادثے میں 36 مسافروں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے پرافسوس ہے ۔وزیر ریلوے سے کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنائیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کریں ۔