ڈی ایس سکھر کی موجودگی میں مزید حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔فائل فوٹو
ڈی ایس سکھر کی موجودگی میں مزید حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔فائل فوٹو

وفاقی انسپکٹر ریلوے نے حادثے کا ذمہ دار ڈی ایس سکھر کو قرار دیدیا

وفاقی انسپکٹر ریلوے نے منڈو دیرو حادثے کا ذمے دار ڈی ایس ریلوے کو قرار دےد یا ، اپنی رپورٹ میں کہا کہ ڈی ایس ریلوے ڈرائیوروں کو تیز رفتاری پر مجبور کرتے ہیں ، وہ دماغی طور پر بھی فٹ نہیں انہیں  آپریشنل ڈیوٹی نہیں دی جانی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی انسپکٹر ریلوے فرخ تیمور نے ریلوے حادثے سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں کہا کچھ ماہ قبل منڈو دیرو میں کراچی ایکسپریس حادثے کا ذمہ دارڈی ایس ریلوے کو قرار دیا گیا تھا ، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر نے ریلوے کی وزارت کو ڈی ایس سے متعلق خبردار کیا تھا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی ایس سکھر کی موجودگی میں مزید حادثات رونما ہو سکتے ہیں ، یہ دماغی طور پر بھی فٹ نہیں ، انجن ڈرائیورز کو رفتار بڑھانے پر مجبور کرتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان تک ریلوے ٹریک تیز رفتاری کا متحمل نہیں ، ڈی ایس سکھر کو کسی ہسپتال میں دماغی بیماری  کے فوری علاج کی ضرورت ہے جبکہ انہیں کسی بھی قسم کی آپریشنل ڈیوٹی نہ سونپی جائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گریڈ 19 کے جونیئر افسر کو ڈی ایس لگانا خلاف قانون ہے جبکہ سینئر جی ایم نثار میمن نے بھی وزیر ریلوے کو کئی بار ڈی ایس سکھر کے تبادلے کیلیے مراسلہ بھیجا ہے ۔